مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم میں مراجع عظام کے دفاتر میں آسمان امامت و ولایت کے پانچویں درخشاں ستارے حضرت امام محمد باقر (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا کا سلسلہ تین دن تک جاری رہےگا۔ مجالس عزا آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ وحید خراسانی، آیت اللہ صافی گلپائگانی اور آیت اللہ نوری ہمدانی کے دفاتر میں منعقد ہوئیں۔ مجالس کا سلسلہ کل جمعہ اور سنیچر کے دن بھی جاری رہےگا ادھر حضرت معصومہ (س)کے حرم میں بھی مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ حضرت امام محمد باقر (ع) شیعوں کے پانچویں امام ہیں جنھوں نے واقعہ کربلا کے بعد دین اسلام کو بچانے اور اپنے جد نامدارحضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کی سیرت و سنت کو فروغ دینے کے لئے اہم اور نمایاں کام انجام دیا۔
مہر نیوز- 3 نومبر 2011ء: قم میں مراجع عظام کے دفاتر میں حضرت امام محمد باقر (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا کا سلسلہ تین دن تک جاری رہےگا۔
News ID 1451438
آپ کا تبصرہ